توشہ خانہ ریفرنس، نیب گواہان کی فہرست سامنے آگئی

Published On 09 January,2024 05:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) توشہ خانہ ریفرنس میں نیب گواہان کی فہرست سامنے آگئی۔

نیب بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 20 گواہ پیش کرے گا، گواہان کی فہرست میں ایک وعدہ معاف گواہ بھی شامل ہے۔

تحفے کا پرائیویٹ طور پر تخمینہ لگانے والے صہیب عباسی بطور وعدہ معاف گواہ پیش ہوں گے، سابق وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری اور ڈپٹی ملٹری سیکرٹری بھی گواہان میں شامل ہیں۔

ڈپٹی قونصلیٹ جنرل دبئی رحیم اللہ، توشہ خانہ کے سیکشن افسران بھی گواہوں کی فہرست میں شامل ہیں، پی ایم آفس کے اسسٹنٹ سیکرٹری پروٹوکول زاہد سرفراز بھی نیب کے گواہوں میں شامل ہیں۔