پشاور: (دنیا نیوز) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اور رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ گوالمنڈی کی راج کماری کو کسانوں کے مسائل کا ادراک نہیں۔
گندم بحران پر بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں اندھیر نگری مچی ہے، کسان سلاخوں کے پیچھے ہیں، گندم بحران کے ذمہ دار پنجاب اور اسلام آباد میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاکر باجی نے ٹک ٹاک کے لئے گندم کی کٹائی کا افتتاح تو کیا تھا، اب کسانوں کی طرف مڑ کر دیکھتی بھی نہیں، نااہل جعلی حکومت نے کسانوں کو 300ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔
بیرسٹرسیف کا مزید کہنا تھا کہ راج کماری فسطائیت کی انتہا پر پہنچ گئی ہے، کسان رل رہے ہیں اور ٹک ٹاکر باجی پولیس وردی میں مزے لے رہی ہے، جعلی فارم 47 ہیروئن کو کسانوں کے مسائل کا بالکل ادراک نہیں ہے۔