ن لیگ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور سینٹرل مجلس عاملہ کے اجلاس طلب

Published On 04 May,2024 10:04 am

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کی پارٹی صدارت کے حوالے سے مسلم لیگ نون کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور سینٹرل مجلس عاملہ کے اجلاس طلب کر لئے گئے۔

ذرائع کے مطابق دونوں اجلاس 11 مئی بروز ہفتہ سہ پہر تین بجے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوں گے۔

اجلاس میں شہباز شریف مسلم لیگ نون کی صدارت کیلئے نواز شریف کو نامزد کریں گے، اجلاس کے دعوت نامے جاری کر دیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی صدر کے علاوہ دیگر تنظیمی عہدوں پر تاحال کوئی ردوبدل نہیں کیا جائے گا۔