لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب بھر میں فیلڈ ہسپتالوں نے کام شروع کر دیا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کی رپورٹ کے مطابق فیلڈ ہسپتالوں میں ایک دن میں ایک ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا، فیلڈ ہسپتال میں موجود ٹیسٹنگ لیبارٹری سے 85 مریضوں نے ٹیسٹ کی سہولیات سے استفادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ 72 مریضوں نے الٹراساؤنڈ اور ایکسرے بھی کروائے، پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں عوام کو مسلسل سہولیات فراہم کر رہے ہیں، فیلڈ ہسپتال بہاولپور، جھنگ، اوکاڑہ، ملتان، مظفرگڑھ، فیصل آباد اور سرگودھا کے دور دراز علاقوں میں مکمل طور پر فعال ہوگئے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کی اولین ترجیح صحت مند پنجاب ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کام کرنے اور عمل کرنے پر یقین رکھتی ہیں۔