نئے چیف کمشنر کی آئی جی اسلام آباد سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر گفتگو

Published On 04 May,2024 10:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نئے تعینات ہونے والے چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی سے ملاقات ہوئی، آئی جی اسلام آباد نے شہر میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی۔

چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے امن و امان کو برقرار رکھنے میں اسلام آباد پولیس کے کردار کو سراہا، نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پولیس اور انتظامیہ کے درمیان قریبی کوآرڈی نیشن پر زور دیا۔

محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو آسانیاں فراہم کرنے کیلئے پولیس و انتظامیہ مل کر کام کریں گے، شہریوں کی سہولت کیلئے شہر میں اہم پراجیکٹس کا آغاز کیا جائے گا۔

چیف کمشنر نے کہا کہ شہر کے امن و امان اور خوبصورتی کو بڑھانے میں تمام ادارے مل کر کام کریں۔