شہر قائد کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا

Published On 12 May,2024 09:17 am

کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 15 سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، گرمی کی شدت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہوا میں نمی کا تناسب 55 سے 75 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے، ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے کے باعث گرمی زیادہ محسوس کی جائے گی۔