ایم کیو ایم کی وفاق سے حیدر آباد کو بھی ایمرجنگ اکنامک حب قرار دینے کی درخواست

Published On 12 May,2024 04:42 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیوایم نے وفاقی حکومت سے کراچی کے بعد حیدرآباد کو ایمرجنگ اکنامک حب قرار دینے کی درخواست کر دی۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 25-2024 کے لئے بجٹ تجاویز کیلئے ن لیگ اور ایم کیو ایم رہنماؤں کی طویل بیٹھک ہوئی، ایم کیو ایم کی حیدرآباد میں مزید صنعتوں کے قیام اور انفراسٹرکچر کے لئے وفاقی بجٹ میں رقم مختص کرنے کی تجویز دی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ایم کیو ایم وفاقی حکومت کو آئندہ مالی سال کے لئے مفصل بجٹ تجاویز آئندہ ہفتے پیش کرے گی، ایم کیوایم کی ڈویلپمنٹ کمیٹی بجٹ تجاویز اور اقتصادی، سماجی ترقی کے منصوبوں کو حتمی شکل دے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ایم کیوایم نے وفاقی بجٹ میں کراچی ڈویلپمنٹ پروگرام کے نام سے الگ بجٹ مختص کرنے کا بھی مطالبہ کر دیا، کراچی کے ساحلی علاقوں میں فری اکنامک زون، کراچی ماسٹر پلان، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کی سکیمیں بھی تجویز کی گئیں۔