کراچی: (دنیا نیوز) این اے 244 میں دھاندلی کے الزام کے سلسلہ میں ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار کی کامیابی کے خلاف تحریک انصاف کے آفتاب جہانگیر کی درخواست دائر کر دی۔
الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ آفیسر، الیکشن کمیشن اور فاروق ستار کو 7 مئی کے لئے نوٹس جاری کر دیئے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ فارم 45 کے مطابق درخواست گزار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوا تھا بعد میں فارم 47 میں ایم کیو ایم کے فاروق ستار کو کامیاب قرار دے دیا گیا، فاروق ستار کی کامیابی کو کالعدم قرار دیا جائے۔