حیدر آباد: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ نوجوان کلاؤڈ اپلائیڈ جنریٹیو آرٹیفیشل انٹیلیجنس انجینئر بنیں۔
حیدر آباد میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید تعلیم کے ہتھیار سے لیس کرنا چاہتا ہوں، حیدرآباد میں آئی ٹی کورسز کے داخلے جاری ہیں، شہری انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید کورسز مفت کریں، اپنا اور ملک کا مستقبل روشن کریں۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ داخلہ ٹیسٹ میں کامیاب ہر امیدوار کو مفت آئی ٹی کورس کرائیں گے، کورس کرنے والوں کو جنریٹیو اے آئی انجینئرنگ کے سرٹفیکیٹ دیں گے، جنریٹیو اے آئی انجینئر 15 سے 20 لاکھ روپے ماہانہ کما سکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ کراچی میں کورس کرنے والے تیسرے ماہ سے 5 سو ڈالر تک کما رہے ہیں، کوشش ہے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے دور میں قوم کسی سے پیچھے نہ رہ جائے، انفارمشین ٹیکنالوجی کی جانب قوم کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش جاری رہے گی، صوبہ کو آئی ٹی حب بنا کر دنیا میں مثال قائم کریں گے۔