کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم سیاسی پارٹی ہیں اور سیاسی پارٹیوں سے بات کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم صدر آصف علی زرداری سے ملکر پلاٹ الاٹ نہیں کروانے گئے تھے، لوگوں نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے، ہم ہر دروازے پر جائیں گے جن کے پاس اختیار ہے، ہم ساری سیاسی پارٹیوں سے بات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کی ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو سرجوڑ کر بیٹھنا ہو گا: ڈاکٹر فاروق ستار
مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک کے حالات ایسے ہیں کہ مسائل کے حل کیلئے تمام پارٹیوں کو ایک ہونا پڑے گا، بلاول بھٹو نے ایم کیو ایم سے ووٹ مانگا تھا، ہم نے آصف علی زرداری کو صدر کیلئے ووٹ دیا، ہم ان کے پاس لوگوں کیلئے گئے تھے، ہمیں وہاں سے اچھا ریسپانس ملا۔