کراچی :(دنیا نیوز)مرکزی رہنما ایم کیو ایم پاکستان مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم منافق ہے آئین میں لکھ کر مان نہیں رہے۔
مرکزی رہنما ایم کیوایم مصطفیٰ کمال کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر خزانہ کہ رہے ہیں یہ معاشی نظام بہت ترقی کرنے والا ہے، اللہ کہتا ہے سود میرے ساتھ کھلی جنگ ہے، میں اللہ کی بات مانوں یا وزیر خزانہ کی بات مانوں؟۔
انہوں نے کہا کہ ہم بھارت سے مسلسل جنگ کے قابل نہیں لیکن اللہ سے مسلسل جنگ کر رہے ہیں، وزیراعظم کو ہٹانا ہو تو رات دو بجے سپریم کورٹ کھلتی ہے، سود کے خلاف اپیل پر شرعی اپیلیٹ بینچ دو سال سے نہیں بن پا رہا، ہم منافق ہیں آئین میں لکھ کر مان نہیں رہے۔
مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ اقتدارِ اعلیٰ اللہ کے پاس ہونے کے احکامات آئین سے نکال دیں پھر ہم منافق سے مجرم بن جائیں گے، ہمارا درجہ بہتر ہو جائے گا۔