اسلام آباد: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کسی مقصد کے لئے اشتراک عمل کسی سے بھی کرسکتی ہے مگر کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے قتل عام پر حکومت ایک مؤثر آواز بلند کرے، غزہ میں نہتے مسلمانوں کو شہید کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں بجلی کا بحران حل ہونا چاہیے: حافظ نعیم الرحمان
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غزہ کے حوالے سے 19 مئی کو لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے، ہمیں مسلسل غزہ کے بہن، بھائیوں کے لئے آواز اٹھانا ہوگی۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں قانون پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، بلوچستان میں گیس نکلنے کے باوجود فراہم نہیں کی جا رہی، گوادر کے ماہی گیروں کو مسائل کا سامنا ہے۔