کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کو ایم کیو ایم پاکستان کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔
ایم کیو ایم کی مرکزی ایڈہاک کمیٹی کا پاکستان ہاؤس میں اجلاس ہوا جس کی صدارت کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کی، مرکزی کمیٹی نے متفقہ طور پر خالد مقبول صدیقی کو ایم کیو ایم پاکستان کا چیئرمین منتخب کیا۔
اجلاس میں مرکزی کمیٹی کی تنظیمی اور سیاسی امور پر معاونت کے لئے اعلیٰ سطح کے مرکزی کونسل کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا، ایم کیو ایم کی اعلیٰ سطح کی مرکزی کونسل کے ارکان کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
اجلاس میں سید مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل، انیس قائمخانی، فیصل سبزواری، امین الحق اور رضوان بابر شریک ہوئے۔