لاہور: (دنیا نیوز) نیب نے مسلم لیگ ن کے گزشتہ دور حکومت میں گندم اور آٹا سکینڈل کی تحقیقات بند کر دیں۔
نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے کرپشن کے متعلق جاری تحقیقات بند کرنے کی منظوری دے دی، نیب ترمیمی قانون کے باعث تحقیقات بند کرنے کی منظوری دی گئی۔
نیب نے معاملے کی تحقیقات اینٹی کرپشن پنجاب کو منتقل کرنے کی سفارش کی، نیب محکمہ خوراک میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات میں مصروف رہا، تحقیقات میں گندم کی ہزاروں بوریاں چوری کرنے کا معاملہ بھی زیر تفتیش رہا۔
رمضان پیکیج کرپشن میں محکمہ خوراک کے افسران کے علاوہ کئی سیاستدانوں کے نام بھی شامل تھے، رمضان پیکیج میں سیکرٹری خوراک اور دیگر افسران کو بھی سنگین الزامات کا سامنا رہا۔