اسلام آباد :(دنیا نیوز)چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 مئی سے 25 مئی تک ملک سے باہر ہوں گے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے غیر ملکی دورے کے سبب جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے۔
جسٹس منیب اختر کل ہی بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ ججز بلاک میں صبح ساڑھے 10 بجے ہو گی
جسٹس یحییٰ آفریدی جسٹس منیب اختر سے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف لیں گے، غیر ملکی دورے سے قبل چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا۔
واضح رہے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کل آذربائیجان جا رہے ہیں، جہاں وہ ای سی او ممالک کی چیف جسٹسز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔