نواز شریف سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

Published On 18 May,2024 05:36 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور برطانیہ میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں اضافے پر بھی بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

قائد ن لیگ محمد نواز شریف نے پاکستان میں سماجی شعبے کی ترقی اور دونوں ممالک کے تعلقات کی مزید مضبوطی کے لئے برطانوی ہائی کمشنر کی کاوشوں کو سراہا۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کے لئے وقت دینے پر پارٹی قائد محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔