اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان میں متعدد افسروں کے تبادلے کر دیئے گئے۔
ڈپٹی رجسٹرار محمد عباس زیدی کا لاہور رجسٹری جبکہ اسسٹنٹ رجسٹرار صفدر محمود کو پشاور رجسٹری ٹرانسفر کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ رجسٹرار نذیر محمد کا تبادلہ کراچی رجسٹری کر دیا گیا جبکہ ناصرمحمود راجہ کو اسسٹنٹ رجسٹرار کریمنل کا چارج دے دیا گیا۔
اسسٹنٹ رجسٹرار شاہد محمد انصاری کو سول ٹو کا چارج دے دیا گیا ہے۔