کراچی: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ ہی رہیں گے، سندھ حکومت میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔
سندھ اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مراد علی شاہ کی وجہ سے پیپلز پارٹی نے الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارتوں کا فیصلہ قیادت کرتی ہے، قیادت نے نئے لوگ کو موقع دیا ہے دیگر لوگوں کو بھی موقع ملے گا، وفاقی وزیر اویس لغاری سے اس مسئلے پر بات کی ہے جن کو کچھ نہیں ملا وہ اختلافات کی باتیں کر رہے ہیں۔
صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہیٹ ویو ہے، گرمی شدید ہے، لوڈ شیڈنگ کو کنٹرول کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کے جاں بحق ہونے پر سندھ حکومت غمزدہ ہے، وزیر اعلیٰ سندھ بھی غمزدہ ہیں۔