اسلام آباد: (دنیا نیوز) یونائیٹڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام کا وفد پاکستان پیپلزپارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد پہنچ گیا۔
یو این ڈی پی کے وفد نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری سے ملاقات کی، یو این ڈی پی کے وفد میں ہیسام منکارہ پولیٹیکل افیئر آفیسر الیکٹورل امدادی ڈویژن، محکمہ سیاسی اور امن سازی اقوام متحدہ امور، آدتیہ ادھیکاری پولیٹیکل افیئرز آفیسر شامل تھے۔
یو این ڈی پی کے وفد نے سید نیئر حسین بخاری سے پاکستان میں الیکشن شفاف بنانے پر مشاورت کی اور تجاویز لیں۔
یو این ڈی پی کے وفد کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن پاکستان کے ساتھ ملکر پاکستان میں الیکشن شفاف بنانے پر کام کر رہے ہیں، سید نیئرحسین بخاری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ ملک میں صاف شفاف انتخابات کے لئے کام کرتی رہی ہے۔