اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی نے 8 جون کو اسلام آباد ایف نائن پارک میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی آئی نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 8 جون کو اسلام آباد ایف نائن پارک میں جلسے کیلئے درخواست جمع کرادی۔
عمر ایوب نے کہا کہ منگل کو لاہور ہائیکورٹ میں فیصل آباد میں جلسے کی اجازت سے متعلق سماعت ہے، کراچی میں جلسے کا ٹارگٹ 2 جون ہے۔