اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق سپیکر و رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ذاتی بغض اور حسد میں اپنے کسانوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ خبریں آرہی ہیں کہ پنجاب نے گندم کی نقل و حمل پر پابندی لگا دی ہے، پنجاب میں پہلے سے کسانوں کا ایک بہت بڑا مسئلہ چل رہا ہے، پنجاب کے کسان بہت بری طرح پریشان ہیں، پنجاب کے کسانوں کی زندگی کا دارومدار گندم، گنے یا کپاس کی فصل پر ہوتا ہے۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ ذاتی مفادات اور پیسے بٹورنے کیلئے گندم باہر سے درآمد کی گئی، گندم انکوائری سے ابھی تک کچھ حاصل نہیں ہوا، صرف ڈرامہ رچایا گیا، کیا ریاست کی یہ ذمہ داری ہے کہ عام لوگوں کا معاشی قتل کرکے چند لوگوں کو تحفظ فراہم کرے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کبھی ایک اور کبھی دوسری وردی پہن رہی ہیں، شاید وزیراعلیٰ پنجاب کو کوئی دماغی مسئلہ ہے۔