عمران خان کا ایرانی صدر اور وزیرخارجہ کے انتقال پر اظہار افسوس

Published On 20 May,2024 05:13 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی تحریک انصاف عمران خان نے ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کی ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔

عمران خان نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی وفات کا سن کر نہایت دکھ ہوا، صدر ابراہیم رئیسی نے مصیبت زدہ فلسطینی عوام کے لئے اپنے ملک کی پرعزم حمایت کی قیادت کی۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، غم اور آزمائش کی اس گھڑی میں ہم ایران اور اسکی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔