کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آپ سب کو صحیح ٹریٹ کرنا ہوگا، کراچی کا جوحق ہے وہ دیا جائے، زیادتیاں ختم ہونی چاہئیں۔
مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی ملک کی لائف لائن اور ریونیو انجن ہے، لوڈشیڈنگ کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں، آج بھی ہمارے وفد کی نیپرا حکام سے بات ہوئی ہے، لائن لاسز، اووربلنگ اور لوڈشیڈنگ پر ہماری بات ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے اپنے بھی مسائل ہیں، سولر پینل پر ٹیکس لگانے سے پہلے سوچا جائے، آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی کے نرخ بڑھائے جارہے ہیں، یہاں غریبوں سے لے کر امیروں کو دیا جارہا ہے۔
رہنما کیو ایم کا مزید کہنا تھا کہ سولر پینل کی پالیسی کو تبدیل کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں، اس سے بڑے مسائل پیدا ہوں گے۔