قصور: ٹائر پھٹنے کی وجہ سے کار الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی

Published On 23 May,2024 07:31 am

قصور: (دنیا نیوز) قصور میں ٹائر پھٹنے کی وجہ سے کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ قصور کے علاقے میاں والی گھاٹ چونیاں کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار ٹائر پھٹنے کی وجہ سے الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 22 سالہ عمران اور 45 سالہ عبدالغنی شامل ہیں۔