اوکاڑہ: ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم، نوجوان جاں بحق، 2 شدید زخمی

Published On 22 May,2024 07:39 am

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ میں ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سامنے سے آنے والے ٹریکٹر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، مرنے والے شخص کی شناخت نعمان کے نام سے ہوئی، پولیس نے بھی تفتیش شروع کر دی۔