کراچی: تیز رفتار گاڑی نے 10 سالہ بچے کو کچل دیا، موقع پر جاں بحق

Published On 24 May,2024 07:08 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار کر 10 سالہ بچے کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثے میں بچے کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے لیاری ایکسپریس وے تین ہٹی پل کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار گاڑی نے سڑک کراس کرنے والے بچے کو کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا، واقعے کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا، پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد ملزم کی تلاش شروع کر دی۔