لاہور:(دنیا نیوز) نوازشریف نے یوم تکبیر کے موقع پر بڑے اجتماع سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پانچ ہزار سے زائد لیگی عہدیداروں اور بلدیاتی نمائندوں کو لاہور طلب کر لیا گیا، جنرل کونسل اجلاس کو عوامی رنگ دینے کیلئےبڑی تعداد میں کارکنوں کو اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،قائد مسلم لیگ ن نوازشریف پارٹی صدارت سنبھالنے کے بعد تنظیمی اور آئینی معاملات پر کھل کر خطاب کریں گے۔
پارٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف ملک گیر دوروں کے حوالے سے بھی اعلان کریں گے، نوازشریف آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے، گرم موسم کے پیش نظر جنرل کونسل کا اجلاس ماڈل ٹاؤن کے بجائے نجی ہوٹل میں ہوگا۔