اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کےرہنما طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ آج تحریک انصاف والے سیکرٹریٹ کے خلاف کارروائی پر بلا جوازشورمچارہے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی رہنماؤں عمرایوب،بیرسٹرگوہرنےکہا ہے کہ بغیرکسی نوٹس کےایکشن لیا گیا، پہلا نوٹس2020کو پی ٹی آئی سیکرٹریکٹ کو جاری کیا گیا، جب تحریک انصاف کی حکومت تھی، یہ نوٹس دے کرجاؤں گا تاکہ بیرسٹرگوہرکومل جائے، دوسرا نوٹس2021 فروری میں بھیجا گیا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے خود کوقانون سےماورا سمجھتےہیں، ہم کسی سیاسی ورکرزکےخلاف مقدمےکے حق میں نہیں، تحریک انصاف دورمیں اپوزیشن کےخلاف فسطائیت کومت بھولیں، ڈاکٹریاسمین راشد کومیڈیکل کی بنیاد پررعایت ملنی چاہیے، تحریک انصاف دورمیں مریم نوازکودودفعہ گرفتارکیا گیا تھا۔
طارق فضل چودھری نے مزید کہا کہ کسی سیاسی ورکر کے خلاف کسی سیاسی مقدمے کے حق میں نہیں ہیں، ہم کسی قسم کی فسطائیت کی حمایت نہیں کرتے ، 9 مئی میں ملوث لوگوں کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات چل رہے ہیں۔