صوابی: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جوڈیشری سے اختیار لیا گیا، اس آرڈیننس کو نہیں مانتے۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جعلی حکومت ہے، چیف منسٹر کی بجلی کی لوڈشیڈنگ پر وفاق سے بات چیت جاری ہے، بجلی ہماری ہے، لوڈشیڈنگ بالکل ختم کی جائے۔
اسد قیصر نے کہا کہ پنجاب میں گندم کا بڑا سکینڈل ہوا، ہم کسانوں کے ساتھ ہیں، اس پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، بارڈر پر تجارت بند ہے، قبائلوں کو مشکلات ہیں، آپ نے قبائل کو روزگار دیا ہے، ان کو سہولیات بھی دی جائیں۔
سابق سپیکر نے مزید کہا کہ بارڈر پر کاروبار فوری کھولا جائے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے ملک گیر تحریک شروع کریں گے۔