اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تمام مذاہب امن اور ہم آہنگی کا پیغام دیتے ہیں، پاکستان مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔
گندھارا سمپوزیم کے مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ گندھارا سمپوزیم میں تعمیری گفتگو ہوئی، تمام بیرون ملک سے آئے وفود کا خیرمقدم کرتا ہوں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکسلا اور سوات میں بدھ مت کے تاریخی مقامات ہیں، تاریخی مقامات کا تحفظ حکومت پاکستان کی اولین ذمہ داری ہے۔