لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ سپریم کورٹ ہو یا ہائیکورٹ جہاں اقلیتوں کے تحفظ کی بات آئے ہم دو قدم آگے ہو کر سوچتے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں تین بڑے جج تھے جن میں سے ایک نام جسٹس کارنیلس کا ہے، جسٹس کارنیلس نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے بڑے اعلیٰ فیصلے دیئے۔
جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا معاملہ ججز کے دل کے قریب ہیں، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے بھی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر تفصیلی فیصلے دیئے۔