لاہورسمیت پنجاب بھرمیں خسرہ کیسز میں اضافہ، 3بچے دم توڑ گئے

Published On 01 June,2024 11:20 am

لاہور : (دنیا نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں خسرہ کیسز میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، صوبے میں خسرہ سے متاثرہ 3 بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔

پنجاب میں خسرہ سے متاثرہ بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات سے محروم ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے ، صوبہ بھر میں جاں بحق ہونے والے 2 بچوں کا تعلق لاہور اور 1 بچے کا تعلق فیصل آباد سے ہے، لاہور میں خسرے سے متاثرہ مریض بچوں کی تعداد 317 ہوگئی۔

گزشتہ روز صوبہ بھر سے خسرہ کے 243 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے جبکہ فیصل آباد میں سب سے زیادہ 41 مشتبہ مریض بچے رپورٹ ہوئے ہیں۔

لاہور اور خانیوال سے 21٫21 مشتبہ مریض منظر عام پر آگئے ، رواں سال صوبہ بھر سے خسرے کے 2 ہزار 825 کیسز اور 20 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔