لاہور میں سورج آگ برسانے لگا، آج پارہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

Published On 29 May,2024 08:57 am

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج صبح سویرے ہی سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمکنے لگا، شہر میں آج پارہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے اور شہر کا موسم دن بھر گرم اور خشک رہے گا۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے اعداد و شمار کے مطابق شہر لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ شہر میں ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا، آج سے یکم جون تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔