اسلام آباد :(دنیا نیوز) وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاکستان کی مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی ہیلن میری رابرٹس کو آرمی میڈیکل کور میں بریگیڈیئر کے رینک پر ترقی پانے پر خصوصی مبارک باد دی۔
شہباز شریف نے کہا کہ بریگیڈیئر ہیلن میری رابرٹس پاکستانی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون برگیڈیئر ہیں، جنھیں مجھ سمیت پوری قوم انہیں مبارکباد پیش کرتی ہے۔
وزیرِاعظم آفس کے بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ بریگیڈیئر ہیلن میری رابرٹس نے اپنی محنت سے یہ ثابت کیا کہ پاکستانی خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں ہیں ۔
وزیراعظم نے کہاکہ بریگیڈیئر ہیلن میری رابرٹس کی محنت، لگن اور انسانیت کیلئے خدمت کا جذبہ نسل نو کی خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔