کیس بنانے والوں کو دھچکا لگا: جہانگیر جدون، جلد بنائے کیسز کا یہی حشر ہوگا: علی ظفر

Published On 03 June,2024 06:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ماہر قانون جہانگیر جدون نے کہا کہ جن لوگوں نے کیس بنایا ان کے لئے بہت بڑا دھچکا ہے۔

ماہرقانون جہانگیرجدون نے کہا کہ ہائی کورٹ نے میرٹ پر فیصلہ سنایا، جن چیف جسٹس کو پی ٹی آئی والے برا کہتے تھے آج وہ انہی کے فیصلے پر خوشیاں منا رہے ہیں، اس کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا ختم ہوگئی اب قیدی نہیں رہیں گے۔

رہنما تحریک انصاف علی ظفرکی دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بے بنیاد اور جلدی میں کیسز بنائیں گے تو سارے کیسز کا یہی حشر ہوگا، پوری قوم اس فیصلے کا شدت سے انتظار کر رہی تھی، خوشی کی بات ہے کہ انصاف کی جیت ہوئی ہے۔

علی ظفر نے مزید کہا کہ آج کے دن  ہمیں خوشی منانی چاہئے، ہماری آزاد عدلیہ نے درست فیصلہ کیا ہے۔