اسلام آباد: (دنیا نیوز) دوران عدت نکاح کیس میں سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر آج کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری ہو گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے آج کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔
فیصلے کے مطابق عدالتی اوقات کار میں فریقین میں سے کوئی بھی پیش نہ ہوا،عدالت میں 75 قتل اور دیگر سنگین جرائم کے ٹرائلز جاری ہیں۔
تحریری فیصلے میں عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 25 جون مقرر کر دی ہے۔