لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف لاہور ایئرپورٹ سے چین کیلئے روانہ ہوئے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ سمیت دیگر وزراء، پاکستانی تاجروں اور سرمایہ کاروں کا بڑا وفد بھی ان کے ہمراہ ہے، شہباز شریف 4 سے 8 جون تک چین کا دورہ کر رہے ہیں۔
شہباز شریف چین کے دورے کے پہلے مرحلے میں شینزن پہنچے ہیں، وزیراعظم جدید آئی ٹی کمپنیوں کا دورہ اور فورم میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف چینی صدر اور وزیر اعظم سے اہم ملاقاتیں کریں گے، دورے کے دوران 79 پاکستانی کمپنیوں کے نمائندے شینزن میں چینی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔