شہباز شریف کا دورہ چین: چینی دفتر خارجہ نے اہم بیان جاری کر دیا

Published On 31 May,2024 10:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چینی دفتر خارجہ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دورہ چین سے متعلق اہم بیان جاری کر دیا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف 4 سے 8 جون 2024 تک چین کا دورہ کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان چین دوستی کو ماؤنٹ تائی سے تشبیہ دیتے ہوئے اسے انتہائی مضبوط اور مستحکم قرار دیا۔

واضح رہے کہ ماؤنٹ تائی چین کے پانچ مقدس پہاڑوں میں سے ایک ہے اور اسے چین کے مذہب میں ایک کلیدی اہمیت حاصل ہے، ماؤنٹ تائی چین کے صوبہ شانڈونگ کا سب سے اونچا مقام ہے۔