اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف 4 جون کو چین کے دورہ پر روانہ ہوں گے۔
وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی کابینہ سمیت بڑا وفد بھی چین جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت صبح سویرے دورہ چین سے متعلق اہم جائزہ اجلاس ہوا جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر احد چیمہ، معاون خصوصی طارق فاطمی نے شرکت کی۔
اجلاس میں مختلف وزارتوں کے وفاقی وزراء اور حکام نے دورہ چین کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ چین کے دوران سی پیک ٹو اور دو طرفہ منصوبوں کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔