اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن ٹریبونل میں این اے 47 اسلام آباد میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپیل پر سماعت کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری سمیت 4 ججز گلگت بلتستان کانفرنس میں شریک ہیں، فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث الیکشن اپیل پر سماعت کی کازلسٹ منسوخ کی گئی ہے۔
این اے 47 اسلام آباد میں مبینہ دھاندلی سے متعلق الیکشن اپیل پر سماعت 12 جون کو ہوگی جبکہ 48 سے متعلق الیکشن اپیل پر سماعت 13 جون کو ہو گی اور دونوں اپیلوں کی نئی کازلسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل این اے 47 سے متعلق الیکشن اپیل آج جبکہ این اے 48 کی اپیل کل 6 جون کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی تھی، پی ٹی آئی کے علی بخاری نے این اے 48 جبکہ شعیب شاہین نے این اے 47 سے متعلق اپیل دائر کر رکھی ہے۔