لاہور: (دنیا نیوز) عسکری ٹاور حملہ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے عسکری ٹاور حملہ کیس کی بھی جیل میں سماعت کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ملزموں کی حاضری لگاتے ہوئے سماعت 11 جون تک ملتوی کرنے کا حکم دے دیا، انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے کیس پر سماعت کی، خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزموں نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔
عدالت میں عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چودھری سمیت دیگر گرفتار ملزموں کے جیل وارنٹ پیش کئے گئے۔