راولپنڈی: (دنیا نیوز) لاہور میں درج سانحہ 9 مئی سے متعلق مقدمات کی تفتیش کے معاملے پر جے آئی ٹی ٹیم کا شاہ محمود قریشی سے تفتیش کا دوسرا دور مکمل ہوگیا۔
اڈیالہ جیل میں لاہور سے آئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم دوسرا دور مکمل ہونے پر واپس چلی گئی، جے آئی ٹی ٹیم ڈی ایس پی عثمان کی سربراہی میں دوپہر سوا بارہ بجے اڈیالہ جیل پہنچی تھی، 8 رکنی جے آئی ٹی نے سوا 2 گھنٹے تک سابق وزیر خارجہ سے مختلف سوالات کئے۔
ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی سے پوچھے گئے سوالات پہلے تفتیشی دور کے تسلسل میں پوچھے گئے، جے آئی ٹی میں انسپکٹرز عالم، ولید، مالک، محمد ارحم شامل تھے۔
اے ایس آئی ایوب، شاہد اور اہلکار اظہر بھی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم میں شامل تھے۔