سرگودھا: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو سرگودھا جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق صنم جاوید کو سرگودھا جیل سے رہا ہو کر باہر نکلنے پر گرفتار کیا گیا، صنم جاوید گوجرانوالہ کینٹ پولیس کو 9 مئی کے مقدمے میں مطلوب ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق عالیہ حمزہ کی گرفتاری کے لئے بھی گوجرانوالہ پولیس سرگودھا جیل کے باہر موجود ہے۔