اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم آفس کی جانب سے پاک پی ڈبلیو ڈی کو بند کرنے کا معاملہ پر وزیراعظم نے حتمی پلان مانگنے کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی سرکاری ادارہ پی ڈبلیو ڈی کو بند کرنے کے لیے حتمی شکل دے گی، کمیٹی کے چیئرمین وفاقی وزیر ہاؤسنگ ہوں گے ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ، سیکرٹری اسٹیبلیشمنٹ، سیکرٹری پاور کمیٹی کے ممبر جبکہ سیکرٹری ہاؤسنگ کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔
پی ایم آفس کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کمیٹی دو ہفتوں میں حتمی پلان وزیراعظم کو پیش کرے گی، کمیٹی ملازمین، ایچ آر، اور پی ڈبلیو ڈی کے متبادل پلان کو حتمی شکل دے گی، وزیراعظم کے ایڈیشنل سیکرٹری نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔