اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں ججز تقرری کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔
چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں سپریم کورٹ میں تین ججز کی خالی نشستوں کیلئے 9 ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔
لاہور ہائیکورٹ سے چھ ججز کے نام زیر غور آئیں گے، سپریم کورٹ تقرری کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد کا نام شامل ہے، سندھ ہائیکورٹ سے تین ججز کے ناموں پر غور ہوگا، ججز تقرری میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل عباسی کا نام بھی شامل ہے۔
سپریم کورٹ میں کل 17 میں سے 14 ججز فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ تین ججز کی نشستیں خالی ہیں۔