شی آن: (ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے دورہ چین کے تیسرے مرحلے میں شی آن پہنچ گئے۔
شی آن پہنچنے پر شانشی صوبے کے نائب گورنر چَھن چُھن جیانگ اور اعلیٰ چینی سفارتی عملے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ پاکستانی سفارتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا پر تپاک استقبال کیا۔
وزیراعظم اپنے دورہ شی آن کے دوران صوبہ شانشی کی اعلیٰ پارٹی قیادت سے ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ جدید زراعت کے حوالے سے قائم ادارے، یانگلنگ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کریں گے۔
وزیراعظم کے ہمراہ پاکستانی وفد میں وفاقی وزرا خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، محمد اورنگزیب، ڈاکٹر مصدق ملک، عطاء اللہ تارڑ، رانا تنویر حسین اور سردار اویس خان لغاری شامل ہیں۔