بیجنگ: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاور چائنہ کے چیئرمین نے ملاقات کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ متبادل توانائی کا نظام مضبوط کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، پاکستان میں متبادل توانائی کے حوالے سے سرمایہ کاری کی بڑی استعداد ہے، بجلی چوری کے حوالے سے ملک میں بڑی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
اس موقع پر چیئرمین پاور چائنہ نے ساہیوال کول پاور پلانٹ کی تیز رفتار تعمیر اور معیار کی تعریف کی، چیئرمین پاور چائنہ نے پاکستان اور پنجاب سپیڈ کا ذکر بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان چین کی ترقی کے ماڈل سے استفادہ کرنا چاہتا ہے: وزیراعظم
چیئرمین پاور چائنہ نے کہا کہ پاکستان میں بجلی ترسیل کا نظام بہتر اور لائن لاسز کو کم کیا جائے گا، پاکستان کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جائیں گے۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف موجود تھے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی شریک تھے۔
اس موقع پر وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔