اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو منانے میں کامیاب ہوگئے جس کے بعد پیپلزپارٹی نے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ ختم کر دیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی نے اجلاس سے قبل بجٹ اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی نے اراکین قومی اسمبلی کو پارلیمنٹ لاجز میں پہنچنے کی ہدایت کر گئی تھی، خورشید شاہ نے کہا تھا کہ ہمیں پی ایس ڈی پی پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی زیرصدارت اجلاس میں پی پی ارکان نے اجلاس میں شریک نہ ہونے کی رائے دی تھی، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا تھا، رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے بھی اجلاس میں شرکت کی تھی۔
اہم اجلاس میں حکومت اور بجٹ کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت ہوئی تھی، اسحاق ڈار سے ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہاؤس سے چلے گئے۔