اسلام آباد: (دنیانیوز) الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کا الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
سپریم کورٹ میں لاہور ہائیکورٹ کے 8 الیکشن ٹریبونلز کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کے فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کردی۔
اپیل میں الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی ہے ، اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کے برخلاف ہے ، الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل الیکشن کمیشن کا اختیار ہے لہذا ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کے اختیارات استعمال نہیں کرسکتی۔
اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے اور اپیل کو کل سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 8 الیکشن ٹریبونلز تشکیل دینے کا فیصلہ دیا تھا ، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر چیف جسٹس شہزاد ملک نے گزشتہ روز 8 ٹریبونلز کی تشکیل کے احکامات جاری کئے تھے۔