شرقپور شریف: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ 2013ء سے 2017ء تک نواز شریف کے دور میں پاکستان نے ریکارڈ ترقی کی۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ موجودہ حکومت مشکل حالات میں بھی عام شہری کو ریلیف دینے کی کوشش کررہی ہے، موجودہ حکومت کے 100 دنوں میں مہنگائی چالیس فیصد سے کم ہوکر 12 فیصد پر آگئی ہے۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزیر اعظم کی پالیسیوں سے سٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر چل رہی ہے، بجٹ میں اشرافیہ پر ٹیکس لگایا جبکہ عام آدمی کو ریلیف دیا گیا ہے، آئندہ سال میں ملکی حالات بہت بہتر ہو جائیں گے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے بیرون ممالک دوروں سے ملک میں انویسٹمنٹ آئے گی۔